عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی جس کے سبب عالمی ہیج فنڈزمیں مایوسی کی لہردوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوپیک اورنان اوپیک ممالک کی جانب سے سپلائی میں اضافے کے باعث خام تیل کی طلب تین ارب بیرل تک جا پہنچی ہے۔
مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھرمیں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیشن گوئی کررہے ہیں اورہربارخام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زائد کمی ہورہی ہے۔
عالمی فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔