کراچی : اے آر وائی فلمز اور دی ویژن فیکٹری فلمز کے تحت بننے والے فلم ہو من جہاں کا ایک پہلا میوزک ویڈیو دل کرے ریلیز کر دیا گیا.
گانے کا ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل پر شائقین کیلئے پیش کر دیا گیا ہے، دل کو لبھانے والا یہ گانا معاوف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ہے، فلم کے ہدایات کار عاصم رضا ہیں.
فلم میں تین اہم مرکزی کردار ہیں، جن میں شہریار منور، ماہرہ خان اور عدیل حسین شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ بشری انصاری، سونیا جہاں، نمرا بچا، منور صدیقی، جمال شاہ اور ارشد محمود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔
فلم کی کہانی یونیورسٹی کے تین طلبہ کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
فلم میں مجموعی طور پر10گیت شامل ہیں، فلم کی موسیقی موسیقار فاخر محمود اور احتشام ملک نے ترتیب دی ہے، فلم یکم جنوری2016کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم یکم جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی.