ریاض :خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب میدان میں آگیا، سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام تر تعاون کو تیار ہیں ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب آگئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں خام تیل کی قیمت میں تقریبا پچاس فیصد کمی ہوچکی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں استحکام کیلئے سپلائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔
اس ضمن میں سعودی حکومت نے اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے ساتھ مل کر سپلائی کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اوپیک ممالک کا اجلاس چار دسمبر کو ہوگا، سعودی حکومت کے اس اعلان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈالر کا اضافہ ہوا.