اشتہار

داعش سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں، صدر اوباما

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے واضح کیا ہے کہ داعش سے امریکی سرزمین کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی شہری چھٹیوں میں بلاخوف اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

پیرس حملے کے بعد داعش کی جانب سے واشنگٹن کو نشانہ بنانے کی خبروں کی گردش نے امریکی عوام کو کئی خدشات میں مبتلا کر دیا تھا۔ امریکا بھر میں کل سے تھینکس گونگ کی چھٹیوں کا آغاز ہورہا ہے، اس موقع پر تمام امریکی خاندان اکھٹے ہوتے ہیں اور بلیک فرائڈے پر خوب سستی شاپنگ کرتے ہیں اور صدر اوباما کے مطابق امریکی عوام کو ان دنوں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

صدر اوباما کے مطابق پیرس حملے کے بعد سے ہی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے اضافی وقت میں کام کر رہے ہیں تاہم اگر امریکی عوام کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع کریں۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی اداروں نے واشنگٹن، نیو یارک، لاس اینجلس اور دیگر اہم شہروں میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کو بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صوتحال سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں