بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ ’آئی ایس آئی‘ دنیا کی سب سے طاقت ور خفیہ ایجنسی ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے نہ صرف آئی ایس آئی کی صلاحتیوں کا اعتراف کیا بلکہ انہوں نے آئی ایس آئی کا سربراہ ہونے کی حسرت کا بھی اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کی برتری کا سبب ان کا گمنامی کے پردے میں رہنا ہے۔
نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی زمانے میں کے جی بی سب سے طاقتور خفیہ تنظیم ہوا کرتی تھی جو کہ اب نہیں رہی اوردونوں کی طاقت کا سبب ان کا گمنامی میں رہناہے۔
اے ایس دلت نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب Kashmir: The vajpayee years میں انہوں نےکوئی راز افشا نہیں کئے بلکہ محض انہی پہلووٗں پر بات کی ہے جو کہ عوام سے تعلق رکتھے ہیں۔
اے ایس دلت نے اپنے ان خیالات کا اظہار ’را‘ کی کام کرنے کی استعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہتر ہیں بلکہ ایسے ہی جیسا کہ کوئی دوسرا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تکنیکی میدان میں بھارتی خفیہ تنظیم بہت پیچھے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی تنظیم کشمیر میں مسلح گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے کہ خطے میں آئی ایس آئی کے اثرورسوغ کو کم کیا جاسکے۔
پاکستان کی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی کی قیادت اس وقت جنرل لیٖفٹیننٹ رضوان اختر کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ سال اپنے پیش رو جنرل ظہیرالسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔