نئی دہلی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے بھارت میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عامر خان نے عدم برداشت پر جو کہا سچ کہا ہے۔
،کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی حب الوطنی کا یقین دلاتا پھرے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔
بھارت میں ہمیشہ مذاہب کے احترام کا درس ملا تاہم اب یہ نظریہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ لوگ میری فلمیں نہیں دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا ایسے لوگوں کیلئے میر اپیغام صرف یہ ہے کہ اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو اس کا فائدہ ملک کو ہو گا۔
شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں اور کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔