جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ترکی کو اپنے کیئے پر پچھتانا ہوگا، روسی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

روس : روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے کہا ہے کہ روسی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو کبھی نہیں بھولیں گے، ترکی کو اپنے کئے پر پچھتانا ہوگا۔

اسٹیٹ آف دی نیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کو دہشت گردی سے متعلق دُہرے معیار سے گریز کرنا چاہیے، ترکی دہشت گردوں کو استعمال کررہا ہے۔ ترکی جس نے ہمارے پائلٹس پر پشت سے وار کیا اسے سمجھ جانا چاہیئے ، جو اپنے آپ کو اور اپنے عمل کو منافقانہ طریقے سے درست قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشت گردی کے پشت پناہ ہیں۔معزز ساتھیو عمومی طور پر میں کہوں گا میری سمجھ سے باہر ہے ترکی نے ایسا کیوں کیا.

روسی صدر نے کہا کہ شام میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہمارا طیارہ گرایا گیا اور اس واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتے ،ترکی کو اس پر بار بار پچھتانا ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو ترکی کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں