جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کے مارلون سمیوئلز کا ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈ مارلون سمیوئلز کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر مارلون سمیوئلز کا بولنگ ایکشن سری لنکا کیخلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران رپورٹ کیا گیا تھا، برسبین میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر کے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔

چوتیس سالہ آل راؤنڈر اپنا ایکشن درست کیے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل پائینگے۔

یہ تیسرا موقع ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے. دوہزار آٹھ اور دوہزار تیرہ میں بھی وہ بولنگ کرنے سے روکے جاچکے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں