تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

دہشت گردی کے خلاف وزارتِ داخلہ کی رپورٹ سینٹ میں پیش

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی کارکردگی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کردی گئی جس میں ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اجاگر کئے گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں 61 تنظیموں کے کام کرنے پرپابندی عائد ہے جن میں سے 14 کو رواں سال کالعدم قراردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظٰمیموں میں تحریک طالبان پاکستان، لشکرجھنگوی اور بلوچ لبریشن فرنٹ جیسی جماعتیں شامل ہیں جبکہ جماعت الدعوۃ کوفی الحال زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔

سینٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق امنِ عالم کے لئے خطرہ داعش نامی تنظٰیم کو بھی کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں کل 1،113 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے جن میں سے 673 حملے فاٹا میں کئے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد635 ہے۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارتِ داخلہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی تھی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں وزارت داخلہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے والے پہلے وزیرہیں۔

وزارتِ داخلہ کے اس اقدام کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اورایم کیوایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سراہا اوراسے مثبت قدم قراردیا۔

Comments

- Advertisement -