لاہور : جماعت اسلامی نے این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا، چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں.
تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری سرور نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور میاں مقصود سے ملاقات اور ان سے این اے ایک سو چون میں تحریک انصاف کی حمایت مانگی، جس پر جماعت اسلامی نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کی ضرورت ہیں اور اس کے لے جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں.
چوہدری سرور نے کہا کہ لوکل اور ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیری گئیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کے انتخابی نظام پر تحفظات ہیں، اصلاحات کی کوشش کریں گے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے بھی دہشتگرد ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے.