چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات ،دونوں ملکوں میں تجارت زیادہ سے زیادہ بڑھائی جائے۔
پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،۔چوہدری شجاعت نے روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں سے بہتر سلوک پر جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
چوہدری شجاعت کاکہناتھا پاکستان کے عوام جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔