جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دہشتگرد مرنے کے بعد بھی قومی خزانے پر بوجھ، لاشوں پر لاکھوں کے اخراجات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی نا اہلی اور غفلت کی انتہاء ہوگئی، دہشت گرد مرنے کے بعد بھی قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزمیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سر د خانے میں دہشت گردوں کی سالوں پرانی لاشوں کی موجود گی کا انکشاف ہو ا ہے جن کو محفو ظ رکھنے پر ماہانہ لاکھوں روپے کے اخراجات کیئے جارہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق 2013میں بہارہ کہو سے ملنے والی دہشت گرد کی لاش ،2014میں ایف ایٹ کچہری کے خو د کش حملہ آور کی لاش اور2015میں امام بارگاہ قصر سکینہ کے خود کش حملہ آور کی لاش ابھی تک پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔

دہشت گردوں کی نعشوں کو منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کیلئے نہ صرف ماہانہ لاکھوں روپے کے اخراجات آرہے ہیں جبکہ سرد خانے کے چار کولڈ باکسز میں سے تین میں دہشت گردوں کی نعشیں رکھے جانے کے باعث سرد خانے میں مزید نعشیں رکھنے کے حوالے سے گنجائش کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

ہسپتال کے سیکورٹی سپر وائزر کی جانب سے ارسال کئے گئے مراسلے میں انتظامیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ لاشوں کے تصرف کیلئے اعلی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو یاد دہانی کا مراسلہ بھجوائے تاکہ ان لاشوں کی تدفین یا انہیں طبی تعلیم کی غرض سے میڈیکل کالجوں کی حوالگی کے لئے اقدامات کئے جا سکیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں