اشتہار

سعودی اسپتال میں آتشزدگی، 25 ہلاک 107 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا جس میں اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ 107زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ خبر سعودی سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں مطابق یہ حادثہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جازان میں واقع جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ اورمیٹرنٹی وارڈ میں پیش آیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ڈیفنس ایجنسی نے اپنے حالیہ ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ جازان اسپتال میں لگنے والی آگ پرقابو پایا جاچکا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں