اشتہار

اسرائیلی انتہا پسند رہنما کا کرسمس پرپابندی لگانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں دائیں بازو کی انتہا پسند یہودی تنظیم نے کرسمس پرپابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائی خون آشام درندے ہیں انہیں بے دخل کردینا چاہیے۔

عرب خبررساں ادارے الجزیرہ کےمطابق لہوا (شعلہ) نامی تنظیم کے سربراہ بینجی گوپستین نے ایک ویب سائٹ پر اپنی تحریر میں لکھا تھا کہ ’’عیسائیوں کو یہ خطہ چھوڑدینا چاہئے‘‘۔

یہودی رہنماء نے یہ بھی لکھا کہ ’’کرسمس نامی تہوارکی ارض مقدس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مشنری ورک کو یہاں قدم جمانے کا موقع نہیں دینا چاہیے بلکہ ان خون آشام درندوں کواپنی زمین سے باہرپھینک دینا چاہئے اس سے قبل کہ یہ درندے پھرہمارا خون پینے لگیں‘‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال ماہ اگست میں گوپستین نے اسسرائیل میں واقع تمام گرجا گھروں کو نظرِآتش کرنے کا بھی کہا تھا۔

اسرائیلی اسمبلی میں احمد طیبی نامی ایک عرب ممبراس بیان کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ گوپستین کی لہوا نامی تنظیم مسلمانوں اوریہودیوں کے خلاف نفرت پھیلارہی ہے۔

لہوا نامی تنظیم عربوں اورعیسائیوں کے درمیان ہونے والی شادیوں کی بھی شدید مخالفت کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں