اشتہار

فرانس :کورسیکا میں انتہاپسندوں کا مسجد پرحملہ، توڑ پھوڑ اورمقدس کتب نذرآتش

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : فرانس کے جزیرے کورسیکا میں انتہاپسندوں نے مسجد پرحملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور مقدس کتب کو آگ لگادی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورسیکا میں مسلمانوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ایک مسجد پردھاوا بول کرتوڑ پھوڑ کی اور مسجد کو نقصان پہنچایا، مظاہرین نے مقدس کتوبوں کو بھی آگ لگادی ۔

- Advertisement -

فرانس میں مسلمانوں کی کونسل نے حملے کی مذمت کی ہے، فرانسیسی وزیراعظم مینوئل ولاس نے حملے کو ناقابل قبول اور بے حرمتی قراردیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نسل پرستی اور غیرملکیوں کے خلاف مہم کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں