کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے کا لعدم تنظیم کے چھ کارندےگرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں لیاری، گلستان جوہر،،گلبرگ، الفلاح اور بلال کالونی میں کی گئی جہاں سے بھتہ خور سمیت کالعدم تنظیموں کے چھ کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا گیا۔
پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، تین تلوار پر وکیل کی گاڑی پر فائرنگ جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔