دبئی : جادوگر اسپنریاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا،آئی سی سی نے لیگ اسپنرکو عبوری طورپر معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے قبل پاکستان کرکٹ کوایک اوربڑا دھچکا لگ گیا۔ لیگ اسپنریاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
آئی سی سی نے یاسر شاہ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کرتے ہوئے ان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عبوری معطلی کی صورت میں یاسر شاہ پر ہرقسم کی کرکٹ کےدروازے بند ہوگئے۔ آئی سی سی نے یاسرشاہ سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ یاسرشاہ کے خون میں کلورٹالیڈون کی مقدارمقررہ حد سے زیادہ پائی گئی۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق یہ عنصر طاقت بڑھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ تیرہ نومبر کوانگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے درمیان لیاگیاتھا۔
یاسرشاہ سات دن کے اندراپنابی سیمپل دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ بی سیمپل پاک قرار دیا گیا تو یہ معطلی فوری پر ختم ہو جائے گی۔ اوراگر تجزیہ مثبت آیا توسزایقینی ہوجائے گی۔
چودہ دن میں یاسرشاہ غلطی کا اعتراف کرسکتے ہیں، اعتراف نہ کرنے کی صورت میں پابندی چارسال اورغلطی ماننے پر دو سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ انتیس سالہ لیگ اسپنرنےبارہ ٹیسٹ چھہتر اور پندرہ ون ڈے میچز میں اٹھارہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔