تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

روسی صدر پیوتن اورافغان طالبان رہنما ملامنصورکی خفیہ ملاقات کا انکشاف

کابل: روسی صدرپیوتن نے مبینہ طورپرافغان طالبان کے امیرملامنصور سے خفیہ ملاقات کی ہے جس میں داعش کے خلاف مشترکہ کاروائی پراتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبارسنڈے ٹائمزکا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت ماہ ستمبرکے وسط میں ایک ملٹری بیس پرہوئی۔

برطانوی اخبارکا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں دونوں اہم شخصیات کے درمیان داعش کے افغانستان میں بڑھتے ہوئے اثرورسوغ پرتبادلہ کیا گیا۔

اخبارکے ذرائع کے مطابق پیوتن نے ملا منصورکو داعش کے خلاف لڑنے کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی اورمالی امداد کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوسری جانب روس کے صدارتی ترجمان نے صدرولادی میرپیوتن اورملامنصورکے درمیان ملاقات کی تردید کی ہے۔

دریں اثناء افغان حکام یا طالبان کی جانب سے روسی صدر اورملا منصور کے درمیان ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Comments

- Advertisement -