منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سانحہ اے پی ایس: چار مجرمان کوہاٹ جیل میں تختہ دارکے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: کوہاٹ جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث چارمجرمان کی سزائے موت پرعملدرآمد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے چاروں ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائے موت دی گئی تھی۔

آج صبح کوہاٹ جیل میں سزا پانے والے افراد کے نام نورسعید، مراد خان،اسرارالدین اورعنایت اللہ ہیں۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز چاروں ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پردستخط کئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان بلاواسطہ طور پرآرمی پبلک اسکول پشاورپرہونےوالے حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر2014 کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے میں 132 بچوں سمیت کل 144افراد شہید ہوئے تھے۔

دریں اثناء رواں ماہ کے اوائل میں آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث چار مجرمان کی سزائے موت پرپہلے ہی عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں