پشاور: عمران خان آج پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کررہے ہیں، اس موقع پر ایک قوتِ گویائی اورسماعت سے محروم نوجوان کودھکے دے کرباہرنکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج پشاورمیں شوکت خانم کینسر اسپتال کررہے ہیں اوراس موقع پرقوتِ سماعت اور گویائی سے محروم نوجوان نے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
اس موقع پرسیکیورٹی پر تعینات عملےاور پولیس نے انتہائی بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو دھکے دئے اوراسے اسپتال کی حدود سے باہرنکال دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے التجا کی کہ اسے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کا موقع دیا جائے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کی ایک نا سنی۔
دوسری جانب عمران خان کی پشاورآمد کے موقع پرخیبرمیڈٰیکل کالج کے طلبہ نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
طلبہ کا موقف تھا کہ ان کا مستقبل خطرے میں ہے لہذا ان کی اسکالرشپ فوری طورپربحال کی جائے۔