اشتہار

امریکی اتحادی افواج کی کارروائی، داعش کے 10کمانڈر ہلاک کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی اتحادی افواج نے شام اور عراق میں کارروائیوں کے دوران داعش کے دس کمانڈر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کرنل سٹیو وارن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام اور عراق میں امریکی فوجی کی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے دس کمانڈر ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ ہلاک کیے جانے والوں میں بعض کا تعلق گذشتہ ماہ کیے جانے والے پیرس حملوں سے بھی ہے۔

کرنل سٹیووارن کا کہنا تھا کہ داعش کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکی اتحادی افواج گذشتہ ایک سال سےشام اورعراق میں داعش کونشانہ بنا رہا ہے جبکہ حال میں روس نے بھی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں