تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

امریکہ کا داعش کے ’دس اہم کمانڈر‘ ہلاک کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اتحادی افواج نے شام اورعراق میں کارروائیوں کے دوران داعش کے دس اہم کمانڈر ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کرنل سٹیو وارن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام اور عراق میں امریکی فوجی کی قیادت میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کےدس کمانڈرہلاک کیےجاچکے ہیں۔

ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہلاک کیے جانے والوں میں بعض کا تعلق گذشتہ ماہ کیے جانے والے پیرس حملوں سے بھی ہے۔

کرنل سٹیووارن کاکہنا تھا کہ داعش کے یہ کمانڈر مغرب کے خلاف مزید حملے کرنے کے بارے میں منصوبہ بنا رہے تھے۔

امریکی اتحادی افواج گزشتہ ایک سال سےشام اورعراق میں داعش کونشانہ بنا رہا ہے جبکہ حال میں روس نے بھی شام میں داعش کےٹھکانوں پربمباری کی ہے۔

دریں اثناء اہم کمانڈروں کی ہلاکت کے ساتھ ہی داعش عراق میں رمادی جیسے اہم شہرپربھی اپنا قبضہ برقراررکھنے میں ناکام ہوگئی ہے اورعراقی فورسزنے شہرکا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

عراقی فورسز کی جانب سے شہرکا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے شہر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے داعش کے خلاف برسرِ پیکار فوجیوں کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -