اشتہار

میکسیکوسٹی: انٹرپول کومطلوب منشیات فروش ڈان الچاپو ایک بارپھرگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: انٹرپول کو مطلوب میکسیکو کا منشیات فروش ڈان الچاپو کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے، الچاپو چھ ماہ پہلے ہائی سیکیورٹی جیل توڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

منشیات فروشی کے بین الاقوامی گینگ سینالواکارٹیل کا سربراہ الچاپو گزمین کو میکسیکو کے ساحلی شہر لوس موچس سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، کارروائی میں امریکا اور میکسیکو کے سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران مزاحمت پرمنشیات فروش گروہ کے پانچ کارندے مارے گئے جبکہ الچاپو اور اس کے چھ کارندوں کوحراست میں لےلیا گیا۔

- Advertisement -

گرفتاری کا اعلان میکسیکن صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، اس سے پہلے الچاپو دو مرتبہ پہلے بھی جیل توڑ کر فرار ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں