ممبئی : سپر سٹار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ انڈسٹری کی تقریباً ہر اداکارہ سلمان خان کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ییش راج فلمز کے چیف آدتیہ چوپڑا اور سپرسٹار سلمان خان فلم میں ہیروئن کے انتخاب کیلئے کئی ہیروئنز اور نئے چہروں کے آڈیشن لے چکے تھے تاہم کوئی بھی انکے معیار پر پورا نہیں اتر پائی تھی، جس کے باعث سلمان خان اور آدتیہ چوپڑا پریشان تھے ۔
بلاآخر یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم سلطان کیلئے ہیروئن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یش راج فلمز کی جانب سے اداکارہ انوشکا شرما کے نام کا اعلان کیا گیا جبکہ اداکارہ انوشکا شرما نے مائیکرولاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سلمان خان کے ساتھ لی گئی تصویر ’’سلطان‘‘ کے کیپشن پیغام کے ساتھ شیئر کی۔
👊🏼SULTAN👊🏼 pic.twitter.com/q54PWau1YG
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) January 8, 2016
سلمان خان فلم سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں، علی عباس ظفر کی سلطان آئندہ سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔