جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پٹھان کوٹ حملہ : جنوبی پنجاب سے متعدد افراد حراست میں لے لئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹھان کوٹ حملےسے متعلق بھارتی اطلاعات پرپاکستان نے جنوبی پنجاب میں کارروائی کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارت نے بہاول پور کے قریب سے پٹھان کوٹ فون آنے کی اطلاعات فراہم کی تھیں، جس پر پاکستانی حکام نے فون نمبرٹریس کرکے کارروائی کرنے کے بعد مشتبہ افراد حراست میں لےلئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ سری لنکا کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی ۔

 نواز شریف نے مودی کو یقین دلایا تھا کہ اگر بھارت پٹھانکوٹ حملے سے متعلق ثبوت فراہم کرے تو تحقیقات میں بھرپور تعاون کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں