جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آسٹریلیا نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ :‌ آسٹریلیانے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، جارج بیلی اوراسٹیون اسمتھ نے سنچریاں اسکورکی۔

بھارت نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا، شیکھر دھون کی ناکامی کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے دو سوسات رنز کی شراکت جوڑ کرٹیم کو مشکلات سے نکالا، روہت شرما کی ناقابل شکست ایک سو اکہتر رنز کی بدولت بھارت نے تین سو نو کا ہمالیہ کھڑا کیا۔

جوابی وار میں بھارتی بولرز نے ارون فنچ اور ڈیوڈ وانر کو اکیس رنز پر پویلین بھیج دیا، سابق کپتان جارج بیلی نے اسٹیو اسمتھ کے دو سو بیالیس رنزکی میچ وننگ شراکت جوڑ کرکے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا۔

جارج بیلی ایک سو بارہ پرآؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ نے ایک سو انچاس رنز بناکر آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری دلوائی، عمدہ بیٹنگ پراسمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں