اشتہار

سال 2015: امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 1186 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پولیس گردی صرف پاکستان جیسے ترقی پزیر ملکوں میں نہیں ہوتی۔ امریکہ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار ایک سوچھیاسی افراد پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔

امریکی ویب سائٹ کلڈ بائی پولیس کے مطابق سال دو ہزار پندرہ میں امریکہ بھر میں پولیس کے ہاتھوں ایک ہزار ایک سو چھیاسی افراد مارے گئے۔ یعنی ہر روز تین افراد پولیس کا شکار ہوئے۔

- Advertisement -

امریکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکتوں کے خلاف غصہ پایا جاتاہے۔۔ پچھلے سال شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سترہ سالہ افریقی نژاد امریکی نوجوان اور ایک ٹین ایجر اور اس کی ماں کی ہلاکت کے بعد شدید احتجاج کیا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق 2011سے 2014 کے درمیان شکاگو میں دو ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا گیا لیکن بانوے فیصد کو کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں