تازہ ترین

برکینا فاسو ہوٹل حملے میں 30 ہلاک، 63 بازیاب

اواگادوگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت میں ہوٹل پرمسلح افراد کے حملے میں تیس افرادہلاک ہوگئےجبکہ یرغمال بنائے گئے افراد میں سے وزیرسمیت تریسٹھ کوبازیاب کرالیا گیا۔

حکام کے مطابق برکینا فاسوکے دارالحکومت اواگاڈوگومیں ہوٹل پرچھ سے سات مسلح افراد کے گروپ نے دھاوا بولا اورہوٹل میں موجودمتعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ہوٹل میں غیرملکیوں کی بڑی تعداد مقیم تھے جن میں اقوام متحدہ کے اہلکاربھی شامل ہیں۔

حملے کے بعد شہرمیں سات گھنٹے کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اورجوابی کاروائی کرتے ہوئے تریسٹھ افراد کو بازیاب کرالیا گیا جن میں ایک مقامی وزیرشامل ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ حملے سے آگاہ ہے اور صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔القاعدہ کے حامی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -