جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے معمولاتِ زندگی بحال رکھے جائیں، پرویزرشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے باچا خان یونی ورسٹی سانحے پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے ہم سب کو اپنےمعمولاتِ زندگی بحال رکھنے چاہیئے۔

تفصیلات کےمطابق آج بروزبدھ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں واقع باچا خان یونی ورسٹی پردہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں پروفیسر سمیت 19 افراد شہید جبکہ 4 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چارسدہ حملے کی لمحہ بہ لمحہ معلومات لے رہے ہیں اور حملے کی تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لائی جائیں گی۔

پرویز رشید نے پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ تاثر نہیں دینا چاہئیے کہ دہشت گرد کوئی کاروائی کرکے ہمارے ملک کے معمولاتِ زندگی کو یرغمال بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول، کالج، دفاتر اور دیگر معمولاتِ زندگی جاری رہیں اور پارلیمنٹ بھی اپنا کام کرے، دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرے اور ان کوتاہیوں پرنظرکرے جن کے سبب یہ سانحہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آپریشن جاری ہے لہذا ہمارے منہ سے کوئی ایسی بات نہیں نکلنی چاہیے جس سے دہشت گردوں کے خلاف مصروف عمل فورسزکو کسی قسم کا نقصان پہننچے۔

پرویز رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ پاک فوج، پولیس اوردیگرامن وامان قائم کرنے والے اداروں بشمول نجی سیکیورٹی گارڈز کی پشت پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف فوج اورعوام متحد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں