اشتہار

آئی فون سیون میں ممکنہ طورپردوکیمرے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کی دنیا کی نامور کمپنی ’ایپل‘ کے نئے آئی فون 7 کو سامنے آنے میں ابھی 8 ماہ باقی ہیں مگراس کے بارے میں افواہوں اور اطلاعات کی آمد سلسلہ جاری ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق آئی فون سیون پلس کے بیک پرڈوئل کیمرہ سسٹم ہوگا۔

ذرائع کا کہن ہے کہ اگرچہ دو رئیر کیمرے بظاہرتو غیرضروری لگتے ہیں مگر ایپل کی جانب سے اس اضافی کیمرے کو تھری ڈی ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ سافٹ ویئرکی بہترٹرکس کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ دونوں کیمرے امیجنگ الگورتھمز کے ساتھ ہوں گے ، اس ٹیکنالوجی کو ایپل نے گزشتہ سال ایک کمپنی خرید کر حاصل کیا تھا۔

اس ٹیکنالوجی کے باعث کیمرہ لینس کی ضرورت نہیں رہتی جبکہ یہ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون سیون پلس میں آپٹیکل زوم کے فنکشن کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک دو بیک کیمروں والا اسمارٹ فون ایپل کے حریف سام سنگ نے بھی متعارف نہیں کرایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں