ملک بھر میںسردی اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کہیں ہے بارش کہیں ہورہی ہے برفباری۔ تو کہیں دُھند چھائی رہتی ہے۔
۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے ،پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف بدستور جمی ہوئی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دُھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہورڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔
حویلی لکھا اور ساہیوال میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، قلات اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔