اشتہار

اختیارات نہ ملنے کیخلاف ناظمین نے پشاور میں دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بلدیاتی الیکشن میں کامیاب نو منتخب ناظمین نے اختیارات نہ ملنے پرصوبائی حکومت کیخلاف دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دھرنے والوں کے خلاف اپنے حقوق کیلئے ناظمین نے پشاور میں دھرنا دے دیا، نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب ناظمین اور کونسلروں نے اختیارات اور وسائل حاصل کرنے کیلئے پشاور میں دھرنا دیا۔

- Advertisement -

جنوبی اضلاع بنوں، کرک، لکی مروت، ہنگو، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے انصاف مانگنے کیلئے صوبائی اسمبلی کے باہر جمع ہوگئے۔

بلدیاتی نمائندوں نے اپنے احتجاج کو انوکھا رنگ دینے کے لئے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کے دوران کچھ دیر ٹریفک بھی رکی رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں