تازہ ترین

نیویارک فیشن ویک میں رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش جاری

نیویارک: فیشن ویک میں رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے، مشہوربرانڈ ’ہوگو بوس‘ کا دیدہ زیب کلیکشن بھی پیش کیا گیا۔

نیویارک فیشن ویک تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے مشہور جرمن برانڈ ہوگو بوس کی جانب سے خواتین کے خوبصورت ملبوسات پیش کیے گئے۔

ماڈلر نے ہلکے اوردلفریب رنگوں کی پوشاک زیب تن کیے ریمپ پر کیٹ واک کی۔ نامورڈایزائنراورہوگو بوس کے کریٹوڈائریکٹر جیسنوونے ملبوسات ڈیزائن کیے۔

جیسن وو کے جدید تراش خراش کے ملبوسات پر شائقین نے خوب داد دی۔ہوگو بوس مردانہ کلیکشن کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم جیسن وو کے ڈیزائنز کے بعد خواتین میں بھی برانڈ کو پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -