27.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس 29 فروری کوطلب

اشتہار

حیرت انگیز

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کاایجنڈادس نکات پرمشتمل ہوگا اوراجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس میں ملکی نوعیت کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء اعلی، وزیراعلی گلگت بلتستان اورکونسل ارکان شریک ہونگے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ایل این جی پیدواراورتقسیم پالیسی دوہزارپندرہ کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں نیشنل فلڈپروٹیکشن پلانٹ دوہزارپندرہ تا پچیس منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ اجلاس میں نیشنل میٹرولجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

- Advertisement -

اس موقع پرگیس پیداوارکے پانچ کلومیٹرکے علاقے میں گیس فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دوسال کی رپورٹس پیش ہونگی جبکہ اجلاس میں کونسل کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں