لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونا ئیٹڈ کے فائنل میچ کے موقع پر لاہور کے سٹہ باز بھی متحرک ہوگئے۔ سٹہ بازوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو فیورٹ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آج دبئی میں ہونے والے اسلام آباد یونا ئیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں سٹے باز سرگرم ہوگئے۔
سٹہ بازوں کی دنیا میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور آندرے رسل جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کیون پیٹرسن اور سنگا کارا فیورٹ قرار پائے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب پولیس نے سٹہ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پر جواءنہیں ہونے دینگے ، سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔