جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسلام آباد میں مردہ جانوروں کا 2 ہزارکلوگوشت برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی مذبح خانے پرچھاپہ مارکاروائی کے دوران بڑی تعداد میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کے حکم پراسلام باد انتظامیہ نےایک غیرقانونی مذبح خانے پرچھاپہ مارکر دو ہزارکلوگرام مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا۔

اسٹنٹ کمشنرشالیمارحسن وقار چیمہ نے موٹروے کے قریب مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے سلاٹرہاؤس پرچھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق جھنگ سے مردہ جانوروں کو یہاں لاکران کا گوشت راولپنڈی اوراسلام آباد سپلائی کیا جاتا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے دس ملزمان بھی گرفتار کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے اسلام آبادانتظامیہ کو مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کے خلاف کاروائی کاحکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں