تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

امریکہ نے پاکستان کوطیاروں کی فروخت کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا ، معاہدے پربھارت اورکچھ امریکی سینیٹرزکوشدید تحفظات ہیں۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’ مذکورہ جنگی جہازوں کی فروخت سے جنوبی ایشیا کے اسٹریٹیجک پارٹنر کی سیکیورٹی بنانے میں مدد ملے گی‘‘۔

’’طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درپیش سیکیورٹی خدشات کا سامنا کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا‘‘۔

پینٹاگون ڈیفنس سیکیورٹی کارپوریشن ایجنسی کے مطابق مجوزہ معاہدے کے بارے میں قانون سازوں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے پاکستانی فضائیہ تمام موسموں سمیت رات کے اندھیرے میں بھی دہشت گردی کے خلاف بہترفضائی کاروائیاں کرسکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے اس معاہدے کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے اپنے لئے خطرہ قراردیاتھا تاہم پینٹاگون نے بھارت کا اعتراض مسترد کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -