اشتہار

کراچی بد امنی کیس : چیف جسٹس کا پولیس رپورٹ پراظہارعدم اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس حکام نے کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

چیف جسٹس نے پولیس حکام کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی بیس ماہ بعد سماعت ہوئی، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت پانچ رکنی بنچ نےسماعت شروع کی تو آئی جی سندھ نے کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

- Advertisement -

مقدمات کے چالان کے اعداد و شمار سے متعلق چیف جسٹس کے استفسار پر آئی جی سندھ خاطرخواہ جواب نہ دےسکے،جس پرچیف جسٹس نےپولیس کی رپورٹ پرعدم اطمینان ظاہر کرتےہوئے ریمارکس دیئےکہ انہیں وردی میں رہنےکاکوئی حق نہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریاست کا کام صرف اعداد وشمارجمع کرنانہیں۔ آئی جی سندھ نےدعویٰ کیاکہ سندھ میں تمام بڑےکیس پولیس نےحل کئےجبکہ اغوا برائےتاوان مکمل طورپرختم کردیا، جس پرجسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ مختصر دورانئےکےاغواء کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں۔

بنچ نے گزشتہ سماعت میں وفاقی اورصوبائی حکومت، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اوردیگر حکام کو نوٹس جاری کیا تھا۔ فریقین کو سماعت کیلئےسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج طلب کیاگیاتھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں