اشتہار

انڈونیشیا میں مکمل سورج گرہن

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن انڈونیشیا اوربحرالکاہل میں ہوا، پاکستان میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکمل سورج گرہن کا دورانیہ چارسے پانچ منٹ تھا، انڈونیشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں لاکھوں افراد نے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا۔

اس موقع پرانڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں خصوصی عبادات اوردعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ سنگاپور، کوالالمپور بنکاک، منیلا، تائی پے، آسٹریلیا، ایشیا کے جنوب مغربی علاقوں، چین، ہوائی اورالاسکا میں جزوی سورج گرہن ہوا۔

- Advertisement -

انڈونیشیا میں مکمل سورج گرہن تینتیس سال بعد ہوا ہے اورآئندہ مکمل سورج گرہن بھی تینتیس سال بعد ہی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین کے ممطابق اگلا مکمل سورج گرہن دوہزارسترہ میں ہوگا جو کہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔

پاکستان میں آخری مکمل سورج گرہن 1999 میں کراچی میں دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں