جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرزچوکیوں پردستی بم حملے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی چوکیوں پر 2 دستی بم حملے کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی چوکی پر پہلا حملہ گلشن چورنگی پرموتی محل کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل پر سوارحملہ آوردستی بم پھینک کر فرارہوگئے۔

دستی بم حملے سے رینجرزکی چوکی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رینجرز کی چوکی پر دوسرا حملہ حسن اسکوائر کے قریب عیسی نگری کے علاقے میں ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رینجرز چوکیوں پردستی بم حملوں کے بعد پولیس اوررینجرز کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقےناظم آباد اورلیاقت آباد کے سنگم پرواقع گجرنالہ پرواقع رینجرز چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں