تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

صدرپیوٹن نے شام سے روسی افواج کو واپس بلالیا

ماسکو: روس کے صدرپیوٹن نے شام میں موجود روسی فوج کو واپسی کاحکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کے بیشتر علاقوں سے روسی افواج کی واپسی آج شروع ہو جائے گی۔

روسی صدرپیوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں روسی افواج کو بھیجے جانے کے مقاصد بڑی حد تک حاصل کرلئے گئےہیں، اس لئے اب روسی فوج کے بڑے حصے کی واپسی شروع کر دی جائے۔

صدرپیوٹن نے بھی کہا کہ روسی فوج کی ایک مختصرتعداد شام میں مقامی افواج کی مدد کے لئے تعینات رہے گی۔

دوسری جانب امریکی صدربراک اوباما اورروسی صدرپیوٹن نے ٹیلیفونک رابطے میں شامی تنازع کےسیاسی حل کے لئےکوششیں تیزکرنےپراتفاق کیا ہے۔

امریکی صدربراک اوباما نے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق روسی صدرپیوٹن نے براک اوباما کو شام میں اہداف حاصل کرنے کے بعد روسی فوج کے انخلاء کےبارےمیں آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نےجنیوامیں جاری امن مذاکرات کی حمایت کےعزم کا اظہار کرتے ہوئےسفارتی کوششیں تیزکرنےپراتفاق کیا۔

وائٹ ہاؤس کےمطابق صدراوباما نےشامی افواج کی مسلسل پیش قدمی سےامن عمل کونقصان پہنچنےکااندیشہ ظاہر کیا۔

Comments

- Advertisement -