تازہ ترین

بھارتی پولیس نے کشمیری طلبہ کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردیں

کلکتہ: بھارتی پولیس نے کلکتہ کے کالجوں سے نوٹس کے ذریعے بھارتی زیرتسلط جموں اورکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال فروری کے اواخر میں کلکتہ پولیس نے کالجوں کوایک نوٹس بھیجا جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

جموں اورکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں مغربی بنگال کی حکومت سے کشمیری طلبی کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محض کشمیری طلبہ کو نشانہ بنانا نا انصافی ہے اوردیکھا جائے کہ کہیں طلبہ کی معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کلکتہ میں طلبہ نے جواہرلعل نہرو یونی ورسٹی کے طلبہ پرلگنے والے غداری کے الزامات کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -