اشتہار

ترکی افواج کی کردوں کے خلاف فضائی کاروائی

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک فضائیہ نے انقرہ بم دھماکوں کے بعد ملک کے جنوب مشرق اورعراق میں کرد باغیوں کےخلاف فوجی کارروائی کاآغازکردیا۔

ترک میڈیا کےمطابق ترکی کے جنگی جہازوں نے قندیل اورگارا کے علاقوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے اسلحے کے ذخیرے سمیت اٹھارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہےکہ ترک دارالحکومت انقرہ میں اتوار کی شام ہونے والے دھماکے کے بعد ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور انھیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی۔

- Advertisement -

ان کاکہناتھاکہ ملکی سالمیت اوریکجہتی کےخلاف حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ کوکمزورنہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ اتوارکے روز انقرہ میں ہونے والے خود کش کاربم دھماکے میں سینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں