اشتہار

شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا،قبائلی عوام کامطالبہ ہے کہ تعمیرنو اوربحالی کےکاموں تک فوج علاقےمیں موجود رہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےشوال میں آپریشن کے آخری مرحلے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نےکہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی اور امن پر قبائلی عوام انتہائی خوش ہیں،شمالی وزیرستان کاساڑھےچھ سو کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا۔قبائلی عوام چاہتےہیں تعمیر نواوربحالی تک فوج کو علاقے میں موجود رہے۔

جنرل راحیل شریف نےکہا کہ شمالی وزیرستان کے دوردرازعلاقوں کی کلیئرنس آخری مرحلے میں ہے،آپریشن ضر ب عضب کے دوران بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری جاری ہے۔ ٓ

آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،افتتاحی تقریب میں سابق کپتان یونس خان بھی شریک تھا۔ یونس خان اسپورٹس کمپلکس9ماہ میں مکمل ہو گا۔

اسپورٹس کمپلکس سے نوجوانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر آئیں گی، شمالی وزیرستان میں جدید پاکستان بازار بھی تعمیر کیا گیا ہے،آرمی چیف کواس بازار کےحوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں