کسٹم کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ جلال الدین کی نگرانی میں جاری فاسٹ باولنگ کیمپ میں شہر بھر سے پندرہ نوجوان کرکٹر حصہ لے رہے ہیں، کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی عمر تیرہ سے اکیس سال کے درمیان ہے، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو لائن اور لینتھ کے علاوہ ان سوئنگ آوٹ سوئنگ کے گر بھی سکھائے جارہے ہیں۔
ہیڈ کوچ جلال الدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں صرف بولنگ ٹیکنیک ہی نہیں بولرز کو پچ ریڈنگ بھی بتائی جارہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے کہاکہ ا س کیمپ سے انکی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
خصوصی طور پر کیمپ میں شامل کی جانے والی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ کوچز نے فٹنس کے حوالے سے بھی ٹپس دی ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ صرف بولنگ نہیں بلکہ کرکٹ کے دیگر شعبوں کو نکھارنے کے لئے اس طرح کے کیپمس کا انعقاد ہونا چاہیے۔