اشتہار

روس سے ڈی پورٹ ہونے والے 17 پاکستانی تاجراسلام آباد پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سے روس جانے والے ڈیڑھ سو تاجروں کوماسکوایئرپورٹ پرروک لیاگیا، 21 گھنٹے سے تاجروں کو حبسِ بیجا میں رکھا گیا ہےجبکہ 48 تاجروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے جن میں سے 17 اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سےروس جانےوالےڈیڑھ سو تاجروں کے وفد کو22 گھنٹے سے ماسکو ائیرپورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پرروکرکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 میں سے48 تاجروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی تاجر ترکی کے شہر استنبول پہنچے تو وہاں بھی ان کی مشکلات ختم نہ ہوئیں بلکہ ان سے ترکی کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

- Advertisement -

ڈی پورٹ کیے جانے والے 48 میں سے 17 پاکستانی تاجر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے، ایف آئی اے ان سے اس سارے معاملے کے حوالے سے تحقیق کررہی ہے۔

استنبول میں چھ تاجر بھوک اورپیاس کے سبب حواس کھوبیٹھے اوربے ہوش ہوگئے ہیں، مذکورہ تاجروں کو گزشتہ کئی گھنٹے سے کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاجروں کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پرروکا گیا ہے۔

Moscow-airport1

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کو تجارتی دورے پرماسکو لے جایا گیا تھا اوراب وہ گزشتہ 21 گھنٹے سےبھوک اور پیاس کے عالم میں مختلف کمروں میں بند ہیں ، انہیں اس حبسِ بیجا کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں موجود اہل خانہ انتہائی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اے آروائی نیوز کی جانب سے معاملے کو اعلیٰ سطح تک اٹھائے جانے پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے روس میں تعینات پاکستانی سفارت خانے کو معاملہ حل کرانے کا حکم دیا ہے، تاہم تاجرعبدالواحد نے اے آروائی نیوزکو بتایا ہے کہ تاحال پاکستانی سفارت خانے اورمتعلقہ حکام سے کسی قسم کاکوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

https://twitter.com/Sindhleak/status/712893491681083392

عبدالواحد کا کہنا ہے کہ پاکستان بھرکےتاجران کے ہمراہ مختلف کمروں میں قید ہیں اورانہیں اس حبس بے جا کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آٹھ پاکستانی تاجروں نے موبائل کے ذریعے پاکستانی ایمبیسی سے تعلق رکھنے والے متعلقہ روسی اہلکار سے رابطہ کیا، روسی اہلکارفی الفور ایئرپورٹ پہنچا تاہم اسے تاجروں تک رسائی نہیں دی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ روس کے دفترِخارجہ سے بھی اس معاملے پرمسلسل رابطے میں ہے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 48 پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے

واضح رہے کہ ملک بھرسے تعلق رکھنے والے الیکٹرونکس تاجروں کے وفد کوغیرملکی کمپنی تجارتی دورے پرروس لے کرگئی تھی۔ زیادہ ترتاجر موبائل ڈٰیلرہیں جن میں سے 80 کا تعلق کراچی، 35 کا تعلق لاہوراور باقیوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں