اشتہار

پوپ کی پاکستان سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر لاہورمیں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسٹر کے موقع پرہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے بہیمانہ حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

پوپ نے ویٹیکن کے محل کی کھڑکی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والے حملے کوایک عامیانہ اور بے مقصد حملہ قراردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستان کے سول حکام اور ملک کے تمام سیکٹرز سے اپیل کرتا ہوں کے عوام کے تحفظ اوراستحکام کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں