اشتہار

عمران خان چوہاسیاست کررہے ہیں، پرویزرشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں نوازشریف دہشت گرد اور عمران خان چوہے ماررہے ہیں، چوہے مارنے کی انعامی رقم میں اربوں روپے کی بدعنوانی ہوگی۔

وزیراطلاعات پرویز رشیداسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران گفتگوکرتے ہوئےانتہائی سنجیدہ دکھائی دیئے۔ مگرایک صحافی کے سوال پر ان کا موڈ بدل گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کاخاتمہ نوازشریف کی جدوجہد ہے جبکہ عمران خان کی سوچ چوہوں کی پکڑ دھکڑ تک محدود ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چوہوں کے معاملے پر انعامی رقم میں اربوں روپے کی بدعنوانی ہوگی۔ پرویزرشید دو قدم مزید بڑھے اور کپتان کی سیاست کو چوہا سیاست قراردے دیا۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات نےکہاکہ ہم خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں سے پاک کرنےکیلئے کام کررہےہیں جبکہ عمران خان چوہوں سے پاک کرنے کا، ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں