تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی: شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم وہ بطور کھلاڑی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے ۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کپتانی چھوڑنے کااعلان کردیا، قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پرقوم سے معافی مانگنے والےآفریدی نے ٹوئٹرپرقیادت چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

آفریدی نے کہاکہ اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑ رہاہوں، بحیثیت کھلاڑی ٹیم کیلئے دستیاب رہوں گا۔

آفریدی نے ٹوئٹرپر پیغام دیاکہ پاکستان کی کپتانی کرنااعزازکی بات ہے، پی سی بی اورشہریارخان کاشکرگزارہوں، جنھوں نے کپتانی کاموقع دیا، دنیا بھر میں ہونے والی لیگز میں حصہ لیتارہوں گا۔

ٹوئٹرپرپریس ریلیزجاری کرنے کے بعد آفریدی نے شکریہ پاکستان کا پیغام بھی لکھا، ایشیاکپ اورورلڈٹی ٹوئنٹی میں وقت سے پہلے باہرہونے پرآفریدی کی کپتانی پرسوالات اٹھائے گئےتھے، ہیڈ کوچ اورٹیم منیجرنے رپورٹ میں شکست کاملبہ آفریدی پرگرایاتھا۔

واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی نے سات سال قبل پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی، عروج و زوال کے اس سفر میں گرین شرٹس کو زیادہ تر شکستوں سے دوچار ہونا پڑا اور بدقسمتی سے کامیابی کی شرح کم رہی۔

شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے تینتالیس میچز کھیلے، تئیس میں ناکامی کے بادل گرین شرٹس پر چھائے رہے، انیس میں کامیابی ملی، ایک میچ برابر رہا۔

حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور اس سے پہلے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شکست کا ملبہ آفریدی پر گرا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر بھی اپنی رپورٹس میں آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کرچکےہیں۔

Comments

- Advertisement -