تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ڈی جی خان میں مدرسے کی چھت گرگئی، چھ طلبہ جاں بحق متعدد شدید زخمی

ڈیرہ غازی خان میں بائی پاس کے قریب مدرسے کی چھت گرگئی۔۔ چھ بچے جاں بحق۔ نو کو نکال لیا گیا۔ دیگر کو نکالنے کی کوششیں جاری۔

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں مدرسے کے چھت گرنے سے ملبے تلے 26 بچے دب گئے جن میں سے چھ بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان بائی پاس کے نزدیک واقع مدرسے میں زیرتعلیم بچوں پردورانِ تدریس چھت گرپڑی جس کے ملبے تلے 26 بچے دب گئے۔ ریسیکیو اداروں کی جانب سے کاروائی جاری ہے۔ بچوں کی عمریں چھ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔

جاں بحق ہونے والے چھ بچوں میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والے طلبہ میں سے 19 کی حالت تشویش ناک ہے اورانہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے کے مطابق مدرسے کی چھت کچی اوربوسیدہ تھی۔ امدادی کاروائیوں میں مدرسے کی انتظامیہ بھی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ شریک ہے۔

Comments

- Advertisement -